Posts

Showing posts from July 23, 2017

عورت کیا پہنے ؟

عورت کیا پہنے کیا نہیں یہ ہ بات ہمہشہ سے معاشرہ مذھب اور روایتں طے کرتے آئے ہیں . آج بھی ایک ماڈرن عورت سعودی جائے تو اسے ابایہ اور اسکارف پہننا پڑتا ہے . . کچھ مغربی ممالک میں اس کے اسکارف پہ پابندی ہے طالبان کی حکومت آئے تو ان کو برقع پہنایہ جاتا ہے پہر سیکیولر حکومت میں آئیں تو ان کا برقع اتروادیا جاتا ہے . . پاکستان میں ہے کسی چھوٹے شہر سے تعلق رکھتی تو شلوار قمیس پہنے . باپ یا بھائی ملا ہے تو حجاب پہنوا دیا جاتا ہے شوہر ماڈرن خیال کا ہے تو حجاب اتروانے پہ بضد ہے جب کہ یہ مرد باہر اگر دھوتی میں بھی چلے جائے تو کسی کا ایمان خراب نہیں ہوتا نہیں کسی کے تھذیب کو ٹھیس نہیں پڑتی ہے .یہی مرد جہان چاہیں جو لباس پہنیں انہیں کوئی کچہ نہیں کہ سکتا . .ساری دنیا میں اس کا لباس یونیورسل ہے . پھر بہت سے لوگ عورتوں کی ڈریسنگ پہ کمینٹس کرتے نظر آئین گے . کوئی تو ان کے میک اپ کرنے پہ اعتراض کرتے ہیں تو کوئی ان کی میک اپ نہ کرنے پہ سیاست میں ہے تو دوپٹہ پہنے ٹی وی پہ تو دوپٹہ اتار دے . آج کل عورتون کے برینڈ ڈ کپڑے پہننے پہ اعتراض ہو رہا ہے آج تک ہمیشہ مردوں کو ہی راڈو گھڑی نائکی کے شوز پہنت