Posts

Showing posts from April 27, 2016

”حقیقت ِزندگے رنگ“11

      ”سوچ“       میرے خیال میں انسان کو شادی کرنے سے پہلے تنہا رہنے کی کچھ عرصے رہنا چاہئے یہ تنہائی اس کے ماحول  کے ساتھ ہو جب تک انسان اندر سے تنہا اور تھک ہار کے درد ناک وحشتوں کا شکا ر نہ ہوجائے اور اپنے ہر خیال کو آواز دینا چاہے تو اسکو پھر چاہئے کے وہ اپنی وحشتوں کو مٹانے کے لئے وحشتوں کا ساتھی ڈھونڈ کر  شادی کرے اس سے ہم آہنگی بھی ہوگی اور آسودگی بھی۔۔زندگی میں۔۔چاہے اس کی عُمر کوئی بھی کیوں نہ  ہو یہ مشقت کر کے اگر ہمسفر چُنا جائے تو مضبوط رشتے بن سکتے ہیں۔۔     ”حقیقت ِزندگے رنگ“11     تحریر:محسن علی

”حقیقت ِزندگے رنگ“10

   اگر تنہائی میسر نہ ہو تو وعبادتیں ادھوری رہ جاتی ہیں اور عبادتیں ادھوری رہ جائیں تو دعائیں قبول نہیں ہوتیں پھر وحشتیں پلتی ہیں اور وحشتیں بڑھ جایئں توآپکا سکون غارت ہوجاتا ہے جب سکوں غارت ہوجائے تو آپکی  ذات میں جو شامل ہو اسکی تصویر آنکھوں میں رہ جاتی ہے اور انسان کہیں بھی پوری طرح موجود نہیں  ہوتا بذات ِخود۔۔      “ حقیقت ِزندگے رنگ ”     تحریر:محسن علی