Posts

Showing posts from April 23, 2016

"حقیقت ِزندگی کے رنگ"7

کوئی عبادتوں کی طرح پاکیزہ ہوجائے تو۔۔۔کوئی ریاضت کی طرح ہوجاے۔۔کوئی ذات کا حصہ ہوجائے کوئی دماغ میں سراہیت کر جائے۔۔کوئی دل کی دھڑکن کی طرح دھڑکے۔۔تو کوئی وحشتوں کو سکون دے۔۔لیکن ساتھی وحشتوں کوسکون دینے والا ہوسکتا ہے باقی سب آپ کے اردگرد قیمتی اثاثے جنہیں زندگی بھر ساتھ  رکھنا چاہئے ورنہ وحشتوں کا ساتھی بھی کھوجاتا ہے۔                                       حقیقت ِزندگی کے رنگ تحریر:محسن علی

"! سُنو۔۔۔ "

!  سُنو۔۔۔    کیا تم مجھ سے محبت نہیں کرسکتیں۔۔۔  جیسے میں کبھی کیا کرتا تھا اور آ ج بھی چنگاریاں جلتی ہیں، کیا تم اس کو ہوا دے کر اپنا نہیں کرسکتیں۔۔؟ (تحریر(:محسن علی

"حقیقت ِزندگی کے رنگ" 6

عُمر کے اس حصے میں آکر شائد میری طرح سب کو یہ احساس ہوتا ہے کہ  مخالف جنس کا شخص اس سے محبت کا بے ساختہ اور کُھل کے اقرار کرے  اسکے لیئے ضروری نہیں وہ اس سے شادی کرنے کا یا کرنے کی خواہش مند  ہو،یا اگر ہو یا شادی شدہ بھی ہو تو لیکن کُھل کر اقرار کر کے شائد اس عُمر میں  سُننا زیاد ہ اچھا لگتا ہے کیونکہ زندگی کی گرد،تکلیف و درد کم ہوتا ہے اور  کھلکھلا کے ہنسنے کا موقع ملتا ہے۔کبھی کچھ خواہشات صر ف بار بار کی  خاموشی سے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض وقت صرف کافی کے  کپ کے ساتھ ہلکے سے ہاتھ کو ہاتھ کے لمس سے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک خوبصورت وقت ہوتا ہے جسکا گماں جو صدیوں پر محیط لگتا ہے۔ (حقیقت ِزندگی کے رنگ) تحریر(:محسن علی)