Posts

Showing posts from July 20, 2018

"انٹرویو"

آپ کون ہیں کیا عمر ہے اور آپ کیا چاہتے ہیں ؟ میں محسن ہوں اس مُلک کا شہری آئینی طور پر ایک لکھاری ہوں ۔ آپ کہاں لکھتے ہیں یا لکھ چُکے ہیں ؟ میں مکالمہ میں لکھتا ہوں اور ملک نیوز میں لکھا ہے آپ الطاف حسین ، جبران ناصر منظور پشتیں اور بلوچتسان کی حمایت کیوں ؟ الطاف حُسین کی حمایت اسلئے کیونکہ سارے ملک میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے ساتھ مزید صوبوں کی ضرورت ہے ، جبران ناصر کی اسلئے کیونکہ میں نہیں سمجھتا مذہب کے ساتھ سیاست ضروری ہے ایک احمدی ایک ہندو کو بھی اور ایک مُلحد کو بھی پاکستان میں سیاسی ۔ سماجی و معاشی آزادی حاصل ہونی چاہئیے ، منظور پشتین کو اس وجہ سے ایک عرصے سے پختون پٹی ہماری خون دیتی آئی ہے اب بس ہونی چاہئے اور انکے لاپتہ افراد کو عدالت میں لاکر بیگناہوں کو چھووڑدینا چاہئیے ، مںظور پشتیں کے مطالبے غیر آئینی نہیں مگر اب بس بہت ہوگیا انکے ساتھ اور بلوچستان کی حمایت اسلئے ضروری ہے وہ ہمیشہ ہمارا سوتیلا صوبہ رہا اب بس ہوگئی اب ضرورت ہے وہاں کے لوگوں کو کراچی و لاہور کے برابر شہری سہولتیں دی جائیں اور وہاں کے لوگوں کو سُنا جائے ، ، علیحدگی پسند بھی کبھی لاڈلے تھے