Posts

Showing posts from February 14, 2018

" احساس"

Image
میرا وجود اتنا ادھورا نا مکمل  جیسے بنجر زمین کوئی غیر متوازن سی جہاں پر نہ قبر بن سکتی نہ زندگی بس سکتی نہ برسات کا پانی گرتا نہ تنہائی کا وجود نہ کسی پرچھائی کا ایسی زمین جہاں گدھ بھی گند نہ کرسکیں نہ بدبو پیدا ہوتی کہ خوشبو کا امکان ہو نہ مکان بسا سکتا سائل ایک ایسی زمین جس کو خُدا نے بنا کر اپنانے سے ہی منہ موڑ لیا ہو اُس زمین پر چند خاموش پتھر جن کے الفاظوں سے زمین کی گرد ہوا میں اُڑ کر خوشی کا احساس کرتی ہے اور وہ صدیوں سے پتھروں کی خاموشی کو بھی حسرت سے دیکھتی شائد کبھی ان میں کوئی زندگی پیدا ہو شائد مُجھ میں کیڑے مکوڑے سانپ بچھو ہی یا کوئی مخلوق جنم لے کہ اتنے میں آوازِ خُدا آتی ہے تُم میری کائنات کا بدترین نظارہ ہو جو مُجھے خود بھی گوارہ نہیں گزرتا لہذا اپنی اُمیدیں چھوڑ دو ورنہ مٹی کے ذرات بھی لے لونگا تُم سے یہ خاموش پتھر و زبان بھی یوم محشر بھی کائنات میں سے بس تُمھیں یہی چھوڑدونگا نہ جہنم جلوگی تُم نہ جنت تُم میری خُدائی کی سب سے بدتر صورت ہو تُم فقط رُسوا و ذلت ہو...

"علامت "

Image
علامت  محبت کی یا  پھر ہوس کی  یہ کیا جذبہ یے  ہر وقت محسوس کرنا  مگر جنس کی طلب  نہ ہونا کیوں  محبت جنس یے  کیا ایساہے ؟   پھر بس مُجھے  فقط اس کا لمس  محسوس کرنے کو  چھوٹی چھوٹی باتوں پر  بس اسکو گلے لگانے کا جی کرتا ہے   چہرے پر ہاتھ پھیرنے کو  زُلف سنوارنے کو  دل کرتا ہے مگر بس کبھی بھی  یہ خیال نہ آیا مُجھے  میں وہ روحوں کو کبھی  جسموں میں ڈبوئیں  دل کرتا ہے مگر یہ وہ خود سونپے مُجھے  ہاں اکثر میں  خیالوں کی دُنیا میں  میں اُس کے رُخساروں پر  اُسکے پاس آتے ہی  آنکھیں بند کرتے ہی  لبوں پر بوسہ لے لیتا ہوں  اور   وہ مُسکرا کر پاگل کہ کر  مُجھے چلی جاتی ہے  یہ کہتے محسن   تُم  دیوانے ہو  پرمحبت  میری ہو  محسن علی