Posts

Showing posts from July 18, 2016

" سب۔۔تم۔۔ہو"

     سندریلا     جولئیٹ      ہیر     سوہنی      شیریں     سسی    نوری     ماروی     لیلی    سب۔۔تم۔۔ہو    جس روپ میں چاہوں     اس روپ میں ہوں تم       خدا کی قدرت ہو تم    یا جنت کو حو ر ہو تم    میری تنہائیاں کہتی ہیں     میری وحشتوں کی ساتھی ہو تم    تمھارابے ساختہ پن ایک دم سے   مجھے پریشاں کرتا ہے مگر   دل کی دھڑکنیں کہتی ہیں    میری جیون ساتھی ہو تم                    (تحریر:محسن علی

" مسکراہٹیں"

   تیری سانسوں کی خوشبومجھے    دھوپ میں بھی برسات کا مز ہ دیتی ہیں     تیری مسکراہٹیں مشکلوں میں بھی    مجھے سہارا دیتی ہیں                    تحریر:محسن علی

"خواہش"

میں صدیوں سے تنہا ہوں نہ ٹوٹا ہوں نہ تھکا ہوں بس! اپنی ذات میں بکھرا ہوں ٹھوکریں کھاتا ہوں زمانے کی پھر بھی کیوں زندہ ہوں . تجھے پانے کی خواہش میں شائد اب تک زندہ ہوں ... تحریر :محسن علی

وحشتیں کیا ہوتی ہیں ¿

وحشتیں کیا ہوتی ہیں ¿ وحشتیں وہ جو شروع میں تنہائی , پھر سایہ بھی ساتھ چھوڑ جائے ایسی تنہائی, پھر میٹھی سی تنہائی لگتی ہے, مگر جب اس میں سوالات ان گنت جنم دیتے ہیں اور جواب ہوتے ہوئے بھی خود سے بھی مخاطب نہیں ہو پاتے اسی کا نام وحشتیں ہیں اور ان وحشتوں سے جو سہی طور پر ہمکلام ہوجاتا ہے وہ اپنے فن کی انتہا کو پہنچ پاتا ہے , وہ کلاسک کام کر جاتا ہے مگر ان وحشتوں سے ہر کوئی آشنا نہیں ہو پاتا بہت خاردار تار کی مانند ہوتی ہیں ,اس سے ہمکلام ہوکر آپ اپنے جیون کا سہی ساتھی پاسکتے ہیں بس..یہی وحشتیں ہیں... تحریر :محسن علی

"خمیر"

ہنسی کے رنگ بہت مہربان تھے لیکن  اُداسیوں سے ہی نبھتی، خمیر ایسا تھا پروین شاکر بس یہی سے خیال ابھرا .. خمیر میں ہی تھیں اداسیاں , زمیں کے خون کی.. ہنسنا لاکھ چاہتی تھی میں , .مگر زخم جو تھے روح پر... تحریر :محسن علی