Posts

Showing posts from May 10, 2017

پاکستان سے غائبستان کا سفر

                            پاکستان میں غائب ہونے کا سفر آغاز سے ہی شروع کردیا تھا جسکی پہلے کڑی قائد اعظم پھر لیاقت علی خان پھر رفتہ رفتہ سول حکومتوں کو پیچھے سے اٹھک بیٹھک کرواتے رہنا اور پھر آخرکار ایوب خان نے ایک دہائی تک سول حکومت غائب کردیجس کے درمیان میں پینسٹھ کی جنگ جو کہ ہم نے   ”جیتی“  کی تاریخ غائب کردی گئی پھر اسکے بعد بنگالیوں کوغائب کردیا گیا نقشے سے،پھر بھٹو صاحب عوامی رائے سے ملک پر حکمران بننے اور پھر مذہبی لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بن کر دوسری ترمیم کروادی جس سے پھر احمدی حضرات غائب ہونا شروع ہوگئے  ”کبھی جان سے گئے کبھی ملک سے بھاگے“۔اسکے بعد ہم نے یہ سفر کچھ تیزی سے طے کیا اور ہم نے بلوچستان کے بارے میں ملکی سطح پر خبریں غائب کرنی شروع کردیں،مرد مومن مرد حق ضیاء الحق کے دور میں پی پی کے لوگ تیزی سے غائب ہوتے گئے۔اس سلسلے کو بانوے سے ننانوے تک دو جمہوری دور میں بہت تیزی ملی غائب ہونے کی روایت کو مگر مجال ہے کہ قومی سطح پر کسی نے کان دھرے ہوں اس غائب ہونے کے بار ے میں کیونکہ سب اپنی اپ...