"انٹرویو"

آپ کون ہیں کیا عمر ہے اور آپ کیا چاہتے ہیں ؟
میں محسن ہوں اس مُلک کا شہری آئینی طور پر ایک لکھاری ہوں ۔
آپ کہاں لکھتے ہیں یا لکھ چُکے ہیں ؟
میں مکالمہ میں لکھتا ہوں اور ملک نیوز میں لکھا ہے
آپ الطاف حسین ، جبران ناصر منظور پشتیں اور بلوچتسان کی حمایت کیوں ؟
الطاف حُسین کی حمایت اسلئے کیونکہ سارے ملک میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے ساتھ مزید صوبوں کی ضرورت ہے ، جبران ناصر کی اسلئے کیونکہ میں نہیں سمجھتا مذہب کے ساتھ سیاست ضروری ہے ایک احمدی ایک ہندو کو بھی اور ایک مُلحد کو بھی پاکستان میں سیاسی ۔ سماجی و معاشی آزادی حاصل ہونی چاہئیے ، منظور پشتین کو اس وجہ سے ایک عرصے سے پختون پٹی ہماری خون دیتی آئی ہے اب بس ہونی چاہئے اور انکے لاپتہ افراد کو عدالت میں لاکر بیگناہوں کو چھووڑدینا چاہئیے ، مںظور پشتیں کے مطالبے غیر آئینی نہیں مگر اب بس بہت ہوگیا انکے ساتھ اور بلوچستان کی حمایت اسلئے ضروری ہے وہ ہمیشہ ہمارا سوتیلا صوبہ رہا اب بس ہوگئی اب ضرورت ہے وہاں کے لوگوں کو کراچی و لاہور کے برابر شہری سہولتیں دی جائیں اور وہاں کے لوگوں کو سُنا جائے ، ، علیحدگی پسند بھی کبھی لاڈلے تھے آپ نے ستر سال تک خون کی لکیر کھینچی اب انکو قومی دھارے میں لایا جائے کسی بھی قیمیت پر سب کو پاکستان بلا کر عام معافی دی جائے اور انکو قومی دھارے میں لایا جائے دنیا بھر سے بلوچستان کے تمام لیڈروں کو معاف کیا جائے آگ کو بڑھکایا نہ جائے ۔آپ نے سرداری نظام کو کوسہ اور وہاں نیا نظانم دینے میں ناکام رہے ۔
الطاف حسین نے دہشتگردی پھر اُس شخص کی حمایت آپ کیسے کرسکتے ہیں جو پاکستان مُردہ باد کے نعرے لگائے ؟
دیکھیں الطاف حسین نے دہشتگردی کی ہو کیا معلوم عدالت میں ریاست ثابت کردے مگر کیا ریاست نے دہشتگرد نہیں پیدا کئے ریاست دہشتگردی کرے تو ریاست کی حمایت کیوں کریں ایسی ریاست کو مردہ باد کہنا غلط نہیں ہوگا کیا یہاں امریکہ اسرائیل انڈیا مردہ باد نہیں کہا جاتا ؟ جو ریاست اپنے ہی بچوں کو دوسروں کی جنگ میں جھونک کر ایندھن بنائے اور الطاف حسین صاحب بھی اس نظام کی پیداوار ہیں ، کیا پاکستان کو صوبوں اور بلدیات کا مضبوط نظام کی ضرورت نہیں کہ سردارانہ ، جاگیردارانہ نظام ختم کرنے کے لئے ضروری نہیں ؟
تو کیا آپ الطاف حسین کو سزا سے بچانا چاہتے ہیں ؟
میں نے ایسا کب کہا ؟
میں نے تو یہ کہنا چاہ رہا آپ نے بھٹو کو پھانسی دی اور اسکو تاریخ میں زندہ کردیا آپ کی غلطیاں زیادہ نمایاں ہوگئیں ، آپ الطاف حسین کو بھی عدالت لے جائیں سزا دلواسکیں تو دلوادیں ہاں مگر ساتھ وہ تمام تر حکومتی جرنیلز جنہوں نے کتابوں میں لکھا ہم نے جہادی بنائے یا دہشتگردوں کو پالنے میں مدد کی اُن سب کو بھی سزا دیں تاکہ انصاف یکطرفہ نہ ہو ورنہ آپ نے آج نوازشریف کو بھی ہیرو بنادیا قوم کے لئے ، خیر الطاف حسین ریاست کے لئے وہ بن گئے ریاست لائے تو بھی ریاست پر سوالیہ نشان اور اگر وہاں انتقال کرگئے تو اور بڑے سوالات کھڑا کردے گی ۔
آپ جھنڈے اور آئین کو کیوں نہیں مانتے ؟
میں جھںڈوں کو جب مانوں جب وہ کسی بھوکے کو روٹی دے سکے گا اور کس آئین کی بات کرہے آپ مُجھ سے جو ایک طرف کہتا ہے سب برابر ہیں تو دوسری طرف احمدیوں کو اُنکے حقوق دینے سے ڈرتا ہے ، آئین میں بلاسفیمی کا کالا قانون ، دوسری شق احمدی کافر ہیں ، فوج سے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا شوشہ  اور قُرآن و سنت سے متصادم کوئی قانون نہیں نہیں ہوگا ،
مگر یہ ایک مسلم مملکت ہے قُرآن و سنت سے منافی تو سوچ نہیں سکتے آپ کیسے کہ سکتے ہیں ؟
دیکھیں یہ قُرآن و سنت کے منافی نہیں کے ریاستی بینک سودی بنیادوں پر کام کررہا ہے آپ یہ بینکاری کے بجائے سود پاک بینکاری لے آئیں ورنہ یہ شق نکال دیں جو کھُلی منافقت ہے.
آپ نے قُرآن و سنت والی بات چھیڑ کر غلطی نہیں کی ؟
نہیں ۔ اسلام کے حساب سے زکوۃ خود ایک ٹیکس کے مترادف ہے ایک صدقہ وغیرہ پھر بھی ان سب کے ہوتے ہوئے ٹیکس کا بوجھ ڈالنا یہ کونسا اسلامی یا قُرآنی جواز فراہم کرتا ہے یہ جتنی مذہبی پارٹیاں ہیں یہ کیا بنا سکی کچھ نہیں کوئی نظام ایسا دے سکیں نہیں بیکار تو ان سب کو بند کیا جائے مذہبی سیاست کو فقط گورکھ دھندا ہے کوئی ایک اسلامی ملک بتائیں جہاں سود سے پاک بینکاری ہو لہذا کیا یہ قُرآن و خدا کی بلاسفیمی نہیں ۔
تو آپ کیا اسلامی  طرز چاہتے ہیں ؟
جی نہیں بالکل نہیں میں تو چاہتا ہوں یا یوں کہیں میرا خیال ہے ہمیں سوشل  سیکولر ڈیموکریسی کی ضرورت ہے اور سیکس فری سوسائٹی کی جہاں مذہب و خدا کے نام پر جھوٹ نہ ہوا ، خدا کے نام پر بلیک میلنگ  بند ہو اور دہشتگردی و جہاد کو گُڈ مُڈ نہیں ہوگا ۔جہاں سب انسان آزاد ہونگیں ،عورتوں بوریوں میں بند جبری نہین ہونگیں اور جبری مذہب کی تبدیلی کرنا نا ممکن ہوجائے ۔
اگر کراچی کے مزید صوبے بنادئیے جائیں آپ کو اعتراض نہیں ہوگا ؟
مجھے اکثریت کا فیصلہ منظورہوگا چاہے کراچی کے دو کیا تین صوبے ہوجائیں اگر لوگوں کی منشاء یہی تو یہی درست انسان زیادہ سے زیادہ بہتری کی طرف جائیں اب بڑی آبادیوں کو کنٹرول ایک جگہ سے نہیں کیا جاسکتا اسلئے چھوٹے چھوٹے صوبے بنانے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی آزادی و انصاف معاشرتی ضرورتیں سب کی پوری ہوں.
شکریہ

Comments

Popular posts from this blog

Gureza

کہانی قسط نمبرچار

"Write Your own"