"حقیقت ِزندگی کے رنگ" 6
عُمر کے اس حصے میں آکر شائد میری طرح سب کو یہ احساس ہوتا ہے کہ
مخالف جنس کا شخص اس سے محبت کا بے ساختہ اور کُھل کے اقرار کرے
اسکے لیئے ضروری نہیں وہ اس سے شادی کرنے کا یا کرنے کی خواہش مند
ہو،یا اگر ہو یا شادی شدہ بھی ہو تو لیکن کُھل کر اقرار کر کے شائد اس عُمر میں
سُننا زیاد ہ اچھا لگتا ہے کیونکہ زندگی کی گرد،تکلیف و درد کم ہوتا ہے اور
کھلکھلا کے ہنسنے کا موقع ملتا ہے۔کبھی کچھ خواہشات صر ف بار بار کی
خاموشی سے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض وقت صرف کافی کے
کپ کے ساتھ ہلکے سے ہاتھ کو ہاتھ کے لمس سے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ ایک خوبصورت وقت ہوتا ہے جسکا گماں جو صدیوں پر محیط لگتا ہے۔
(حقیقت ِزندگی کے رنگ)
تحریر(:محسن علی)
Comments