Posts

Showing posts from November, 2016

شادی،بندھن یا گھٹن:

Image
شادی،بندھن یا گھٹن:                    شادی جیسے نام سے ہی معنی کچھ واضح ہوتے ہیں کہ خوشی کیونکہ ہم کہتے سنتے آئے ہیں شاد رہو آباد رہو۔تو اس کے معنی یہی ہوتے ہیں مگر کیا واقعی شادی کی رات کے بعد انسان اندر سے خوش ہوتا ہے سکون پاتا ہے؟اس کا جواب موجودہ زمانے یا گزشتہ سو سال پرنظر ڈالیں تو نہیں میں ملے گا وجہ کیا؟ جبکہ کہنے کو یہ رشتہ ارتقائی عمل سے ہوتا ہوامعاشرتی پھر مذہبی بیانیہ اس میں شامل ہوا۔مگر کیا ایسا سب کرنے کے بعد اس رشتے نے فلاح یا بہتری پائی یا پسپائی کی طرف گیا؟جب یہ رشتہ معاشرتی اور مذہبی روایات کے ساتھ آگے بڑھا وقت کے ساتھ  تو اس میں تبدیلیاں رونماء ہوتی رہیں مگر اس میں کامیاب زندگیوں کے حوالے گزشتہ صدیوں اور زمانوں میں شاد ونادر ہی کیو ں ملتے ہیں؟ جبکہ مذہب نے اسکو سند دے دی اور کہنے کو خدا کی جانب سے اس رشتے کو شریعت ومعاشرتی قانون کا سہارا مل گیا۔مگر غور کیا جائے تو کیا انبیاء اکرام کیا اولیاء،کیا گوتم بدھ اور بنی نوع کی تاریخ مذہبی نقطہ نظر سے آدم و حوا کا رشتہ کیا بہترین تھا؟ ذرا ساغور وفکر کریں جب کہ مذہب نے شادی کے بندھن میں مرد کو عورت کا لباس اور عورت کو

سی پیک یا بلوچستان پیک۔۔۔!

Image
سی پیک یا بلوچستان پیک۔۔۔! سی پیک کامنصوبہ جو کہ ہمیں گزشتہ ایک دہائی سے باور کروایا جارہا تھا کہ پاکستان کے نصیب جاگ جائنگےلوگ ناک ڈالر سے پوچھینگے اتنا پیسہ آئیگا۔بلوچستان کے غموں کے بادل چھت جائینگے سرحد سیراب ہوجائیگا پنجاب خوشحال ہوجائیگا سندھ کی زرخیزی بھی خرید لے آئیگا۔یہ سی پیک مگر کسی نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ بلوچستان کو ہی پیک کردیگا انکی لاشوں کو بار بار ہم پیک کرکے تدفین کرنا پڑیگا۔ہمیں ان گنت جنازے اُٹھانے ہونگے۔کوئٹہ جیسے چھوٹے شہر میں جہاں بلوچی بھائیوں کا کہنا ہے کہ چوکیا ں مزید بڑھ گئیں ہیں گزشتہ چھ آٹھ ماہ سے جہاں گلی گلی سی تقریبا تلاشی لے رہی ہو ں جہاں جگہ جگہ ناکہ اور فوجی چھاؤنیاں ہوں اگر وہاں اس مختصر جگہ بھی بم دھماکہ ہوجائے تو ہم کس سے سوال کریں۔چلیں بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے تو ہم محض سی پیک کا کرایہ کیوں وصول کر رہے ہیں اسکو چلانے کا کنٹڑول کیوں نہیں مکمل طور پر کیا خبر بھارت اسی سڑک کے ذریعے چائنہ کے ہی ٹرانسپورٹ کے ذریعے اندر گھس کر ضرب لگائے۔کیا آپ لوگوں کو نہیں لگتا جب اس میں ایران و افغانستان مل جائینگے اور بعد میں روس بھی تو کیا یہ ممالک اپ