Un Sung Hero of Pakistan Copying from Bol k Lab .Fb Page



گمنام ہیروز....اقبال مسیح
اقبال مسیح 1983 کو لاہور میں پیدا ہوا...
اس کی ماں ایک کارپٹ فیکٹری میں ملازمہ تھی...جب اقبال چار سال کا تھا تو فیکٹری کے مالک نے زبردستی اسے ماں کی جگہ کام پہ لگا دیا...کیونکہ اقبال کی ماں نے چھ سو روپے قرض لیا تھا جو وہ بیماری کے باعث ادا نہ کر پائی اور بدلے میں اقبال کو فیکٹری مالک کے حوالے کرنا پڑا..
اتنی چھوٹی سی عمر ہی سے اقبال مسیح نے زندگی کا بدصورت رخ جھیلنا شروع کیا...
چونکہ فیکٹری مالک صرف ایک وقت کا کھانا دیتا تھا اور پورا ھفتہ روزانہ 14گھنٹے کام کرواتا تھا...
بغاوت نے اقبال کے ذہن میں جنم لیا سو وہ 1990 کو غلامی کی زنجیریں توڑ کر بھاگ نکلا...لیکن چونکہ فیکٹری مالک اثررسوخ والا تھا سو پولیس کو رشوت دے کر جلد ہی اسے گرفتار کر لیا گیا...کچھ دن قید میں پولیس کے ہاتھوں ٹرچر کروانے کے بعد اسے دوبارہ فیکٹری میں کام کے لیے قید کردیا گیا...
اقبال مسیح دوبارہ فرار ہوا اور اس نے اس مرتبہ اپنے ساتھ لاہور کے تین ہزار بچوں کو بھی سرمایہداروں کی قید سے آزاد کیا....
اقبال مسیخ نے 10 سال کی عمر میں بچوں کی آزادی کی پہلی تحریک کی بنیاد رکھی ...جی ہاں ایک پارٹی جس کا نام bonded child libration تھا...
اقبال ایک لیڈر بن چکا تھا ...ایک دس سالہ لیڈر جس نے سرمایہ داروں کی فیکٹریوں ...بھٹوں ...سے ہزاروں بچوں کو آزاد کیا...
لیکن اس ننھے ہیروں کو 1995 میں گولیوں سے بھون دیا گیا...
اقبال مسیح کو پوری دنیا میں اعزازات سے نوازا گیا ...کینیڈا میں آج بھی اقبال مسیح کے نام سے چلڈرن رائٹس فنڈ اشو ہوتا ہے...
1994 میں ریبوک چائلڈ ہیرو کا ایوارڈ بھی اقبال کہ حصہ میں آیا....
لیکن کچھ نہ ملا تو وہ اسے اس کہ ملک سے نہ ملا....سچ سچ بتاے کیا آپ نے اقبال مسیح کا نام تک بھی پہلے سنا تھا....نہیں نہ کیونکہ اقبال آواز ہے جدوجہد کی ...سرمایہدارانہ نظام کے خاتمے کی....
اور یہ میڈیا ...یہ اخبارات کبھی بھی اقبال کے بارے میں نہیں بولے اور نہ ہی بولے گے ...کیونکہ یہ سب سرمایہداروں کی کمپنیز ہیں....پارلیمنٹ سے لیکر عدلیہ سے ہوتے ہوے....بیروکریسی کے دروازوں سے نکل کر میڈیا کے دفتروں تک....ہر جگہ سرمایہدار بیٹھا ہے....
Children should have Pens in their hand Not Tools..
iqbal masseh .. 1982 to 1995

Comments

Popular posts from this blog

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

14 December (2012) Historical and Other side..???

"حقیقت ِزندگی کے رنگ" 6