”خواب“


”خواب“
ایک شخص ایک شخص کو یک دم پیر و مرشد یا یوں کہ لیں عبادت کی طرح سمجھ لیتا ہے یا 

یوں کہ وہ اس سے بات کرنے دیکھنا سوچنا اس کیلئے عبادت ہوجاتا ہے،پھر وہ شخص خواب 

میں دیکھتا ہے۔اسکی شادی وہ شخصیت کروادیتی ہے اس کی شادی کے بعد اسکا ایک 

خوبصوت بیٹا ہوتا ہے۔ اس کے گھر پر وہ شخصیت یہ کہ کر چلی جاتی ہے کہ اب تمہاری شادی 

ہوگئی اب تم کو میری ضرورت نہیں رہے گی دیکھو بیٹا بھی ہوگیا ہے اور وہ شخصیت اس کے 

گھر سے چلی جاتی ہے۔وہ تھوڑی دیر وہی ساکت بیٹھار ہتا ہے کوئی آدھا ایک گھنٹہ جیسے 

پتھر کا ہوگیا ہو۔اس کے بعد وہ اپنے بچے کو باہر پارک میں بہانے سے لیکر نکلتاہے اور بھاگنے 

لگتا ہےاسکے کانوں میں اس شخص کے الفاظ گونجتے رہتے ہیں۔وہ پاگلوں کی طرح بھاگتا 

بھاگتا گرتا پڑتا تھک کے پھر چلتاہے آگے کی جانب چلتا جاتا ہے اسکو اپنے پاگل پن کیوجہ سے 

درد و تھکن کا احساس نہیں ہوتا اس کے سامنے اسکا چہرہ سورج کی طرح مسکرارہا ہوتاہے۔

وہ سمندر تک جا پہنچتاہے اور وہ بھاگتے بھاگتے ایک دم مسکرا کر دیکھتا ہے شائد وہ چہرہ اب 

اس کے قریب ہے تو وہ جب اپنے قدموں کے نیچے دیکھتا ہے وہ لہروں میں گھر چُکا ہوتا ہے وہ 

مگر چہرے کی جانب دیکھ کر کچھ کہنا چاہتا ہے مگر وہ ڈوب جاتا ہے اور وہ چہرہ اسکی آنکھوں 

میں اُتر جاتا ہے لاش ملتی ہے اسکی آنکھوں میں اس چہرہے کی تصویر ہوتی ہے۔

(تحریر:محسن علی)

Comments

Popular posts from this blog

"#Happy_Valentine_Day" 14 Feb 2019

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

Our Basic Problem