" قیامت"
- Get link
- X
- Other Apps
یقین آتا ہے یقین جاتا ہے
نہ جانے کیوں خُدا کھڑ امُسکراتا ہے
مُلحد ہو،کافر ہویا مسلمان
مجھے تو ہرغریب بھوکا نظر آتا ہے
مشکلیں،مصیبتیں،قیامتیں ہوں
یا پھر کوئی رنج و الم
مجھے تو ہر کوئی پُر نم دکھائی دیتا ہے
وہ جو کرتا ہے سترما ؤں جتنا پیار
تو پھر بتلاؤبھوکا کیو ں دکھائی دیتا ہے
ایک سی چل رہی ہے ازل سے
اس جہاں میں رفتار
لکھ دی جوقیامت یہاں پر۔۔
پھر کس لئے ہزاروں سالوں سے
ہے قیامت کا انتظار۔۔
(تحریر:محسن علی)
|
Comments