"پاکستان کی بڑھتی ہوئی تنہائی"


یشیاء میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی تنہائی کی ذمہ داری عسکری اور سول حکومت دونوں پر برابری کی ہی ہے تقریبا کیونکی جب کیانی صاحب کے دور میں خارجہ پالیسی سول قیادت کو دینے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے ہاےھ میں نہیں لی , دوسرا جب نوز شریف صاحب آئے تو انہوں نے اس وجہ سے یہ منصب خود کے پاس رکھ لیا کہ عسکری قیادت پر انہیں یقین نہیں کہیں امریکہ کی حمایت کم ہوگئ تو استعفی نہ دینا پڑجائے دوسرے پاکستان نے افغانستان سے جو تجارتی معاہدہ کیا تھا زرداری دور میں اس میں کوئ پیش رفت نہیں دیکھی گئ اور پاکستان کے مقابلے میں انڈیا نے وہاًں یونیورسٹی کے  یونیورسٹی کے قیام سے وہاں کی عوام اور حکومت کےلئے جگہ پیداکی جبکہ پاکستان کا اسسطرح کا کوئ خاطر خواہ منصوبہ سن نے کع نہیں ملا اور انڈیا امریکہ کےبعد دوسرا بڑا انویسٹر ہے افغانستان میں اسلئے کہا جاسکتا ہے خارجی امور میں نواز شریف اور اندرونی سیاست میں نواز شریف کی سوچھ و سمجھ میں ابتک تبدیلی نہیں آئی اگر کوئی بڑا اتحاد سامنے آگیا جو کہ پاکستان کی سیا ست میں کسی بھی وقت کچھ بھی عین ممکن ہے کیونکہ سیکولر قوتوں کے ساتھ مذہبی سیاسہ جماعتوں کا اتحاد دیکھنے میں آتا رہے گا .
دوسرا پہلو یہ کہ حافظ سعید صاحب کی دفاع کونسل پھر سے پر تول رہی ہے اور جبکہ کچھ عرصہ قبل امریکہ انکی نقل و حرکت پر اعتراض اٹھاچکا ہے یا تو امریکہ کو ڈراًنے کےلئے یا کسی اور وجہ سے پھر سے عسکری قیادت نے مذہبی جتھوں کو جاتے جاتے آزادی دی ہے مگر پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات کی نوک پلک اس طرز کی نہیں جبکہ سعودیہ بھی کچھ فاصلے پر دکھائ دے رہا ہے , بنگلہ دیش کے ساتھ پھانسیوں پر بھی حالات سعی نہیں اب پاکستان کو کوئی سہ ملکی یا چھ ملکی کانفرنس کسی بھی ملک میں کرواکر اپنے لائحہ عمل کو بہتر بناسکتا ہے مگر کونسے ایشیائی ممالک پاکستان کے ساتھ بات کر نے جو تیار ہونگے.پاکستان کے پاس این ای ٹی پی پر دستخط میں پہل کرکے کچھ معاملات میں بہتری لاسکتا ہے مگر اس سے کچھ عرصے کے لئے کم از کم پاکستان کے ہاتھ جوہری صلاحیتوں کو استعمال کرنا پڑےگا جو کہ شائد عسکری قیادت کے لئے نقصاندہ ہو مگر کبھی کبھی کڑواگھونٹ پینا پڑتا ہے .
جلد ہی چیزیں سامنے آجائنگی .
تحریر :محسن علی

Comments

Popular posts from this blog

Gureza

کہانی قسط نمبرچار

"Write Your own"