ّّّؓؓؓآرمی چیف صاحب سے چند سوالات۔۔۔



سرکارآپ نے بتایا 161مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی تو 56کو ہی اب تک کیوں دی گئی۔۔ باقی دہشتگردوں کو بھی سزا کے بعد تیزی سے سزا دی جاسکتی تھی یا مدت ختم ہونے کا انتظارہے؟
سرکار 28مارچ سے اب تک 105دن سے زائد ہوتے ہیں روز ایک کو بھی پھانسی دیتے تو سب کو سزائے موت دے چکے ہوتے سمجھنے سے قاصر ہوں میں۔۔
سر کار 160میں سے 33پر فیصلہ ہوا تو پھر فوجی عدالتیں بھی طویل ہونے لگیں کسی دور میں Kangroo Courtsکی طرح دوڑ لگاتی تھیں سترہ ایجینساں مجرم پکڑے جانے کے بعد اگر ثبوت نہ لاسکیں تو کیا سمجھوں سرکار؟
سرکار آپ نے بتایا خیبر و فاٹا میں ملا کر 1249کومبنگ اور انٹیلی جینس بیس آپریشن کئے مجھے یقین ہے آپ لوگوں نے کم از کم 622لوگ گرفتار کئے ہونگیں تو کیا ان کے مقدمات بھی قائم کئے کہیں پیش کیا انہیں یا ان آپریشن سے کیا حاصل ہوا اب تک؟
سرکار پنجاب میں 13011آپریشن میں کم از کم 605لوگ آپ نے پکڑیں ہونگیں کیا سب دہشتگرد تھے یا دہشتگردوں نے جبری ان کو استعمال کیا  یا پنجاب کے آپریشن اور خیبروفاٹا کے آپریشنز سے کیا نئی بات معلوم ہوئی اداروں کو کن نئی تنظیموں کے نام سامنے آئے؟
بلوچستان میں 1410آپریشنز کئے یعنی 700 لوگ کم و بیش اٹھائے ہونگیں اور سندھ میں 2015میں سے ایک 1007لوگ پوچھنا یہ تھا ان سب لوگوں کو اٹھایا گیا اتنے آپریشنز میں آپ نے کتنے مقابلوں میں مارے کتنے ٹوٹل ملک بھر سے گرفتار کر کے کن عدالتوں میں پیش کئے کیا گھر والوں کو بتایا گیا ہے اُن دہشتگردوں کے یا شک پر لے گئے ہیں بتایا گیا ہے کیا قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں؟ کوئی مختصر آپ کے ادارے کی رپورٹ ہو تو فراہم کردیتے اچھا ہوتا۔
سرکار آپ کی آمد کا استقبال سینیٹ کے چئیر مین یا صدر صاحب کو اصولی طور پر کرنا چاہئے تھا یا گورنرز کو مگر آپکا استقبال غفورحیدری صاحب نے کیا جس سے میڈیا میں عام عوام ملٹری ملا اتحاد کا نام سمجھ رہی ہماری کم عقلی میں سوال پیدا ہوتے ہیں اس طرح کے۔
سرکارخطے کی صورتحال کے بارے میں سی پیک پر سنا ہے 9فیصد فائدہ اٹھارہی ہے ہماری ریاست جبکہ ایک خبر گرم یہ ہوئی تھی تین سویلین اور دوآرمی کے جرنلز  پر تکرار ہے اداروں کی وزیراعظم ہاؤس اور جی ایچ کیو کی۔کہا جارہا ہے جی ایچ کیوتین جرنلز اور دوسویلنز کی بات کرہی ہے 
اس بات میں کہا ں تک صداقت ہے، اسرائیل پاکستان الائنس کیا بلا ہے یہ سوشل میڈیا کی؟ سنا ہے بحرین میں بیس ہزار ریٹائرڈ فوجی گئے تھے اور لوگ تقریبا ساٹھ ہزار لوگ بحرین میں جنگ کرہے اس کا جوا ب۔۔۔
اسلامی فوجی اتحاد کا کی ٹرمز کیا تھیں راحیل شریف صاحب کس وجہ سے وآپس آگئے،یمن کی صورتحال روکنے میں فارن آفس کا کیا کردار رہا اب تک اوردیگر جنگیں خطے کی اس بارے میں کچھ؟؟
آرمی چیف نے ایران کا دورہ کیا مگر یہ نہیں بتایا پاکستان اپنی گیس پائپ لائن کب ڈالے گا کب سے کام شروع کرسکے گا ایران کے ساتھ یا کیا معاہدہ کس بارے میں بات ہوئی ویسے یہ سول حکمرانوں کا کام نہ تھا؟
سرکار بلوچستان کی خوشحالی والے پیکیج کے بعد ایک دم کچلاک وغیرہ کی طرف تیزی سے آپریشن سے پھر کوئی بگٹی کی طرح بڑا سردار نہ ماردیا جائے اور ایک گھاؤ  نہ دے دیاجائے کیا سیاسی حکمت عملی فیض آباد دھرنے کی طرح وہاں کام نہیں کرسکتی کیا بالکل نا پید ہے،سُنا ہے آپ نے وہاں میڈیا کی رسائی کی بات کی تھی تو کب میڈیا کو وہاں بھیجا جاسکتا ہے کس تاریخ تھا۔
آپ کا سینیٹ میں بیان کہ وزیراعظم کے کہنے پر دھرنا ختم کیا تو پھر رینجرز نے سائن کیوں کیا کسی سویلین نے معاہدہ کی ڈرافٹنگ اور سائن کیوں نہیں کیا جاکر اور کوئی بھی حکومتی یا ریاستی شرط نہیں رکھی گئی انکی ساری شرطوں پر دستخط کیونکر کی۔۔سرکار اسی وجہ سے دھرنا آرمی سپورٹ قرار دیا جارہا ہے۔۔
بس حضور اتنے ہی سوالات تھے۔۔اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں امید ہے مجھے آپ کے ریٹائر ہونے سے پہلے ان تمام سوالوں کے جواب مل سکیں گے۔
شکریہ سینیٹ میں آنے کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ۔
ایک سویلین 
تحریر:محسن علی 

Comments

Popular posts from this blog

Gureza

کہانی قسط نمبرچار

"Write Your own"