"چائے..". .. 2
- Get link
- X
- Other Apps
"چائے..".
جب بهی میں پیتا ہوں ،
اس کے دهویں سے،
چہرہ اس کا سامنے آ جاتا ہے،
جب تک چائے کی آ خری چسکی نہ لے لوں ،
اس کا چہرہ مسکراتا میرے سنگ چائے پیتا،
مجهے حوصلہ دیتا،
کہ میں تمہاری ہوں،
تمہیں نہ کرنے کا مطلب تمہیں ناکام کرنا ہے،
دیکهو میں اپنی پسند پہ زندگی نہیں گزار رہی،
تو تم بهی میرے جیسے بننے کی کوشش کرو،
دیکهو تم خود کو چهو کے مجهے چهوتے ہو،
ایسے ہی میں بهی،
خیالوں کے گمان میں یہ گناہ کرتی ہوں،
مگر محبت نہیں کرتی،
اور چائے کی آخری چسکی لے لیتی ہوں.
تحریر:محسن علی
Comments