وجہ۔۔۔؟
وجہ۔۔۔؟ یار تم لکھتے کیوں ہو؟ لکھنے سے کیا ہوگا؟ کچھ بھی نہیں کچھ بھی نہیں بدلے لگا کرنا ہے تو کچھ ڈھنگ کا کام کرو فیس بک پر لکھ کر یا لکھنے سے تم پیسے کمارہے ہو؟ نہیں فقط وقت ضائع تمہارے لکھنے میں غلطیاں ہوتی ہیں،تم ٹھیک سے لکھا کرو،انگلش تو بہت بری ہے،انگلش میں نہیں لکھا کرو،فالتو میں لوگ بُرا مانتے ہیں نفرتیں پھیلتی ہیں،تم کویہ سب کرنے سے کیا ملتا ہے؟ دیکھو۔۔! میں جو کچھ لکھتا ہوں یا لکھنے کی کوشش کرتا ہوں میں صرف اس لئے لکھتا ہوں کہ لوگوں میں پڑھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے تھوڑا بہت ہی سعی،پھر وہ میرے لکھے کے عین نیچے لکھتے ہیں،اچھا یا بُرا انکی مرضی ہاں گالی میں ہٹا دیتا ہوں،پھر لوگ پڑھنےکے بعد لکھنے لگتے ہیں میرا مقصد اپنی سوچوں کو لفظوں میں ڈھالنے سے زیادہ یہ ہے کہ لوگ لکھیں کوئی ایک بھی لکھے گا تو کوئی نہ کوئی نیا باب نیا نظریہ یا کوئی نیا زاویہ سامنے آئے گا۔دنیا اس وقت شاید کسی نئے نظریئے کی متلاشی ہے، اسکی جدوجہد میں لکھتا ہوں کیونکہ تمام تر نظریات سے لوگوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں ایک دوسرے کوبرداشت...