Posts

"محبت"

محبت جنم لے رہی ہے مجھ میں بہت زخم دے رہی مجھ میں زہر زندگی کا پی چکا ہوں محبت کا امرت پلاؤ مجھ کو میری عبادتیں ادھوری ہیں  مجھ کو میرے خدا سے ملواؤ دوستو رات بھر ایک خوبصورت کرب میں گزرا اب مجھ کو نا دوزخ سے ڈراؤ دوستو تحریر: محسن علی

"سمندر

میں عشق کا سمندر ہوں تو درد دل کا مندر آ مجھ میں ڈوب جا میں کردوں تجھ کو مکمل . تحریر .محسن علی

"وحشتوں"

صدیوں کی تنہائی وحشتوں کو جنم دیتی ہے تو ہر سانس میں مجھ میں جنم لیتی ہے تحریر محسن علی

"فاریحہ "

جون کی فاریحہ کے نام میرے قلم سے فاریحہ اس قدر تاریکی میں بھی مجھے تیری صورت دکھائی دیتی ہے تحریر محسن علی

"حد"

تم حد سے آگے بڑھ گئی ہو تم میری روح میں اتر گئی ہو تحریر محسن علی

"نیند"

وہ مجھ میں سماگئ ہے میری نیند اڑاگئ ہے تحریر محسن علی

"صورت "

تیری صورت دیکھنے کو مل جائے رات بھر تیری پوجا میں گز جائے. تحریر محسن علی

"عشق "

عشق ہوں تجھ کو... تو تڑپاؤنگا کچھ رلاونگا تجھ کو پھر ہنساونگا تحریر محسن علی

"مسکن"

تم نے اپنا مسکن بنالیا ہے میرا دل چرا لیا ہے تحریر محسن علی

"قندیل"

تم میرے وجود کی دلیل ہو میری زندگی کی قندیل ہو تحریر محسن علی

" پیاس"

جب تو دور جا کر پاس آتی ہے میری روح کی پیاس بڑھاتی ہے تحریر محسن علی

"طلب"

تیری طلب اب بڑھ گئی ہے تو ُزندگی کی ضرورت بن گئٰ ہے تحریر محسن علی

"تلاش"

ایک عجیب الجھن میں پھنس گیا ہومیں خود کی تلاش میِں تجھ میں ُبس گیا ہوں میں تحریر محسن علی

" زندگیاں " Inspiration Saima Malik

حالت جنگ میں ہے دونوں کی زندگیاں ایک طرف ہے تشنگی ایک طرف تنہائیاں تحریر محسن علی 

"مرہم" Inspiration from Saima Malik

ہر ایک درد پر مرہم نہیں رکھتے  مخمل پر جیسے پیوند نہیں لگتے  محسن علی

"اعتبار "

انتظار... اب نہیں ہوتا.. سنو... اقرار کرلو نا.. ساتھ رہونگا سدا اتنا تو اعتبار کرلو نا .. تحریر: محسن علی 

"ہنگامہ" Inspire from John Elia

ایک ہنگامہ برپا ہے مجھ میں خاموشیوں کا طوفان ہے مجھ میں جھگڑا کر کے بھلا کیوں بچھڑے ہم پھر نیا رشتہ پیدا کریں کیوں ہم .. تحریر: محسن علی ...

" سب۔۔تم۔۔ہو"

     سندریلا     جولئیٹ      ہیر     سوہنی      شیریں     سسی    نوری     ماروی     لیلی    سب۔۔تم۔۔ہو    جس روپ میں چاہوں     اس روپ میں ہوں تم       خدا کی قدرت ہو تم    یا جنت کو حو ر ہو تم    میری تنہائیاں کہتی ہیں     میری وحشتوں کی ساتھی ہو تم    تمھارابے ساختہ پن ایک دم سے   مجھے پریشاں کرتا ہے مگر   دل کی دھڑکنیں کہتی ہیں    میری جیون ساتھی ہو تم                    (تحریر:محسن علی

" مسکراہٹیں"

   تیری سانسوں کی خوشبومجھے    دھوپ میں بھی برسات کا مز ہ دیتی ہیں     تیری مسکراہٹیں مشکلوں میں بھی    مجھے سہارا دیتی ہیں                    تحریر:محسن علی

"خواہش"

میں صدیوں سے تنہا ہوں نہ ٹوٹا ہوں نہ تھکا ہوں بس! اپنی ذات میں بکھرا ہوں ٹھوکریں کھاتا ہوں زمانے کی پھر بھی کیوں زندہ ہوں . تجھے پانے کی خواہش میں شائد اب تک زندہ ہوں ... تحریر :محسن علی