Posts

"فُرصت"

میسر ہوجائیں جنہیں تیرے فُرصت کے لمحات سنُا ہے وہ پھر غضب کا اثر رکھتے ہیں۔۔ (تحریر:محسن علی)

"حقیقت ِزندگی کے رنگ"7

کوئی عبادتوں کی طرح پاکیزہ ہوجائے تو۔۔۔کوئی ریاضت کی طرح ہوجاے۔۔کوئی ذات کا حصہ ہوجائے کوئی دماغ میں سراہیت کر جائے۔۔کوئی دل کی دھڑکن کی طرح دھڑکے۔۔تو کوئی وحشتوں کو سکون دے۔۔لیکن ساتھی وحشتوں کوسکون دینے والا ہوسکتا ہے باقی سب آپ کے اردگرد قیمتی اثاثے جنہیں زندگی بھر ساتھ  رکھنا چاہئے ورنہ وحشتوں کا ساتھی بھی کھوجاتا ہے۔                                       حقیقت ِزندگی کے رنگ تحریر:محسن علی

"! سُنو۔۔۔ "

!  سُنو۔۔۔    کیا تم مجھ سے محبت نہیں کرسکتیں۔۔۔  جیسے میں کبھی کیا کرتا تھا اور آ ج بھی چنگاریاں جلتی ہیں، کیا تم اس کو ہوا دے کر اپنا نہیں کرسکتیں۔۔؟ (تحریر(:محسن علی

"حقیقت ِزندگی کے رنگ" 6

عُمر کے اس حصے میں آکر شائد میری طرح سب کو یہ احساس ہوتا ہے کہ  مخالف جنس کا شخص اس سے محبت کا بے ساختہ اور کُھل کے اقرار کرے  اسکے لیئے ضروری نہیں وہ اس سے شادی کرنے کا یا کرنے کی خواہش مند  ہو،یا اگر ہو یا شادی شدہ بھی ہو تو لیکن کُھل کر اقرار کر کے شائد اس عُمر میں  سُننا زیاد ہ اچھا لگتا ہے کیونکہ زندگی کی گرد،تکلیف و درد کم ہوتا ہے اور  کھلکھلا کے ہنسنے کا موقع ملتا ہے۔کبھی کچھ خواہشات صر ف بار بار کی  خاموشی سے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض وقت صرف کافی کے  کپ کے ساتھ ہلکے سے ہاتھ کو ہاتھ کے لمس سے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک خوبصورت وقت ہوتا ہے جسکا گماں جو صدیوں پر محیط لگتا ہے۔ (حقیقت ِزندگی کے رنگ) تحریر(:محسن علی)

"چائے۔۔"

Image
           "چائے۔۔"        ایک میں تم اور چائے        سورج کی پہلی کرِن         تمہاری صورت اور        ہاتھوں میں ایک چائے        کُھلی زُلفیں مسکراتا چہرہ        اور ایک چائے۔۔        آفس سے وآپسی کوئی دروازہ کھولے         اور ڈوبتی شام کی مُسکان پھر ہم تم دونو         اور گرم پیالی چائے۔۔         تمہارا ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ          خوبصورت باغ اور بس۔۔۔چائے۔۔                    (تحریر:محسن علی)

”خواب“

”خواب“ ایک شخص ایک شخص کو یک دم پیر و مرشد یا یوں کہ لیں عبادت کی طرح سمجھ لیتا ہے یا  یوں کہ وہ اس سے بات کرنے دیکھنا سوچنا اس کیلئے عبادت ہوجاتا ہے،پھر وہ شخص خواب  میں دیکھتا ہے۔اسکی شادی وہ شخصیت کروادیتی ہے اس کی شادی کے بعد اسکا ایک  خوبصوت بیٹا ہوتا ہے۔ اس کے گھر پر وہ شخصیت یہ کہ کر چلی جاتی ہے کہ اب تمہاری شادی  ہوگئی اب تم کو میری ضرورت نہیں رہے گی دیکھو بیٹا بھی ہوگیا ہے اور وہ شخصیت اس کے  گھر سے چلی جاتی ہے۔وہ تھوڑی دیر وہی ساکت بیٹھار ہتا ہے کوئی آدھا ایک گھنٹہ جی سے  پتھر کا ہوگیا ہو۔اس کے بعد وہ اپنے بچے کو باہر پارک میں بہانے سے لیکر نکلتاہے اور بھاگنے  لگتا ہےاسکے کانوں میں اس شخص کے الفاظ گونجتے رہتے ہیں۔وہ پاگلوں کی طرح بھاگتا  بھاگتا  گرتا پڑتا تھک کے پھر چلتاہے آگے کی جانب چلتا جاتا ہے اسکو اپنے پاگل پن کیوجہ سے  درد و تھکن کا احساس نہیں ہوتا اس کے سامنے اسکا چہرہ سورج کی طرح مسکرارہا ہوتاہے۔ وہ  سمندر تک جا پہنچتاہے اور وہ بھاگتے بھاگتے ایک دم مسکرا کر دیکھتا ہے شائد...

"زخم"

   میر ذات نے مجھے زخم دیا ہے کچھ ایسے     لکھنا بھی چاہوں،لکھنا پاؤ ں جیسے۔۔                       (تحریر:محسن علی)

"مُقدس"

   ایک شخص حجرۂ ا سودکی طرح، کب مُقدس ہوگیا     سمجھتا ہوں جس کو ذات کا حصہ، وہ درد دے گیا               (تحریر:محسن علی)

"تلخ حقیقت "

ضروری نہیں وحشتوں کا ساتھی صرف میاں بیوی ہوں،ایک اچھا دوست زیادہ بہتر وحشتوں کا ساتھی ہوتا ہےاکثر۔۔مگر لوگ نہ جانے کیوں ایسا کرنے سے کتراتے ہیں۔۔؟ تلخ حقیقت (تحریر:محسن علی)

"حقیقت ِزندنگی کے رنگ "5

جو لوگ اند ر سے بہت خالی ہوتے ہیں اور رشتوں پر بھروسہ مشکل سے کرتے ہیں پھر وہ خاص لوگوں کے لئے پاگل سے ہوجاتے ہیں اور انکا یہ پاگل پن انہیں ان سے بھی دور کرنے لگتا ہے۔پھر وہ معاشرے کے سب سے خاموش لوگوں میں گُم ہوجاتے ہیں جو خود سے بھی بے زار ہوجاتے ہی۔ حقیقت ِزندنگی کے رنگ (تحریر:محسن علی)

"حقیقت ِزندنگی کے رنگ"4

انسان انسان سے نالاں بھی ہے اور پھر چاہتا بھی انسان کو ہی ہے عجب حقیقت زندگی کی۔ حقیقت ِزندنگی کے رنگ (تحریر:محسن علی)

"حساس"

توڑ کر رکھتے ہیں لوگ حساس لوگوں کو پھر کہتے ہیں معاشرہ بے حس کیو ں۔۔ (تحریر:محسن علی)

"حقیقت ِزندگی کے رنگ" 3

ضروری تو نہیں عورت ذات سے جسم ہی کی محبت ہو،کبھی کچھ عورتیں فقط ذات کا حصہ بھی بن جاتی ہیں، مُخلص رشتوں میں۔ "حقیقت ِزندگی کے رنگ"  (تحریر:محسن علی)

"حقیقت ِزندگی کے رنگ " 2

بہت تکلیف ہوتی ہے جب آپ جذبات کو قابو میں رکھ نہ سکیں... "حقیقت ِزندگی کے رنگ " (تحریر:محسن علی)

توڑا"

کسی نے پھر آج اندر تک جھنجوڑا ہے مجحے کسی اپنے نے پھر اندر سے توڑا ہے مجھے (تحریر:محسن علی)

وجہ۔۔۔؟

    وجہ۔۔۔؟      یار تم لکھتے کیوں ہو؟ لکھنے سے کیا ہوگا؟ کچھ بھی نہیں کچھ بھی نہیں بدلے لگا کرنا ہے تو کچھ ڈھنگ کا کام کرو فیس بک پر لکھ کر یا لکھنے سے تم پیسے کمارہے ہو؟ نہیں فقط وقت ضائع تمہارے لکھنے میں غلطیاں ہوتی ہیں،تم ٹھیک سے لکھا کرو،انگلش تو بہت بری ہے،انگلش میں نہیں لکھا کرو،فالتو میں لوگ بُرا مانتے ہیں نفرتیں پھیلتی ہیں،تم کویہ سب کرنے سے کیا ملتا ہے؟       دیکھو۔۔!       میں جو کچھ لکھتا ہوں یا لکھنے کی کوشش کرتا ہوں میں صرف اس لئے لکھتا ہوں کہ لوگوں میں پڑھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے تھوڑا بہت ہی سعی،پھر وہ میرے لکھے کے عین نیچے لکھتے ہیں،اچھا یا بُرا انکی مرضی ہاں گالی میں ہٹا دیتا ہوں،پھر لوگ پڑھنےکے بعد لکھنے لگتے ہیں میرا مقصد اپنی سوچوں کو لفظوں میں ڈھالنے سے زیادہ یہ ہے کہ لوگ لکھیں کوئی ایک بھی لکھے گا تو کوئی نہ کوئی نیا باب نیا نظریہ یا کوئی نیا زاویہ سامنے آئے گا۔دنیا اس وقت شاید کسی نئے نظریئے کی متلاشی ہے، اسکی جدوجہد میں لکھتا ہوں کیونکہ تمام تر نظریات سے لوگوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں ایک دوسرے کوبرداشت...

"خُدا"

    مجھے نہ مکاں نہ گھر چاہئیے       خُدا اگر تو ہے تو،تو چاہئے                    (تحریر:محسن علی)

"خاموشیاں"

خاموشیاں کبھی کبھی بہت تفصیل جواب دیتی ہیں۔ خاموشیاں انسان کو آدم بے زار کردیتی ہیں۔۔ جبکہ اسلام میں آدم بے زاری کی گنجائیش نہیں پھر کہتے ہیں کہ لوگ زہر اگلتے ہیں،جب اندرسے تنہا ہوگا تو زہر ہی اگلے گا۔ (تحریر:محسن علی)

" خراب"

   جس نے بھی جس کو خراب کیا ہے     مگر روحوں کوسیراب کیا ہے۔                     (تحریر:محسن علی)

" رام محمد سنگھ آزاد ".

جلیانوالہ باغ: تحریک آزادی کے شہیدوں کو سرخ سلام .. 13 اپریل 1919ء جب امرتسر کے جلیانواله باغ میں هر  عقیدے اور مذهب کے لوگ بیساکھی کا تهوار منانے کیلئے  جمع تھے۔ ان پر جنرل  ڈائر نے اندھادھندگولیاں چلوا دیں.جس سے 1600 افراد قتل  کردئے گئے۔ هزاروں زخمی هُوئے. ان میں بچے بوڑھے اور  عورتیں بھی شامل  تهیں. ان میں سے دو سو افراد نے کنویں میں چھلانگیں لگا  دیں اور مرگئے. ھندوستان بھر میں اس پر شدید رد عمل ھوا. رابندر ناتھ ٹیگور نے اس قتل عام پر احتجاج کرتے ھوئے مئ  1919ء میں اپنا "سر" کا خطاب واپس کردیا. علامه اقبال یه  جُرات پیدا نه  کرسکے انهوں نے 1922ء میں خوشی سے " سر" کا خطاب  قبول کرلیا. شدید عوامی رد عمل پر جنرل ڈائر کو ریٹائر  کرکےواپس بلا لیا گیا.  جو 1927ء کو اپنی طبعی موت مرا. تاھم اس قتل عام کا بدله  اودھم سنگھ نے 1940ء میں جاکر لیا. اودھم سنگھ نے  جلیانواله باغ کا بھیانک  منظر نه صرف دیکھا تھا بلکه اس میں خود زخم...