"خواب"


میں نے نوچیں ہیں خواب آنکھوں سے
میں نے ہی موت کو مارا ہے
یہ زندگی اذیت ہے ایک مسلسل
میں نے اسے محبت میں گزارا ہے
محبت نہیں تُم کو مجھ سے جانتا ہوں 
پر زندگی کا ہر پل میں نے تُم پر وارا ہے
جانتا ہوں بیزار ہو تُم اس لفظ مُحبت سے
مگر سچ ہے تُم نے بھی کسی کو ہارا ہے
یہ وقت بڑا ستم گر ہے میری جاناں
تُمھیں وقت نے مُجھے حالات نے مارا ہے
یوں تو نہیں دیا تُم نے اس تعلق کو کوئی نام
مگر کیا یہ سچ ہے تُم کو بھی یہ تعلق پیارا یے
کہا تھا کبھی کسی روز تُم نے مُجھ سے
سوچوگی اس بارے میں
فی الحال دوستی پر گزارا ہے
پہلے ملو مُجھ سے دیکھو مُجھے
پھر ہی کوئی چارہ ہے
یوں تو گزر گئے ہیں تین سال
درمیان ہمارے
مگر یہ دل تو محبت کا مارا ہے
مُحسن علی

Comments

Popular posts from this blog

Gureza

کہانی قسط نمبرچار

"Write Your own"