بلوچستان آخر مسلہ ہے کیا؟
یوں تو بلوچستان کے بارے میں بات کریں تو فوراََ لوگوں کے ذہن میں آزادی کے متوالے(جو فقط فوج کو وہاں نہیں دیکھتا چاہتے) بلوچستان کے وہ ذہن میں آتے ہیں۔ تو دوسری طرف ریاستی تشدد و دہشتگردی اور دوسری طرف ناراض بلوچ یا علیحدگی پسندوں کی دہشتگردی، مگر کیا یہ سب اتنا آسان ہے کہ چند جملوں سے اس بات کا تصفیہ کرلیا جائے اور کہ دیا جائے کہ بلوچ سردار ذمہ دار ہیں اور ریاست؟کیا صرف بلوچستان میں یہ دو ہی طرز ہیں کیا تیسرا بلوچ وہ نہیں جو فقط امن چاہتا ہے کہ وہ جی سکے اور بہتر زندگی کے مواقع اور بہترین شہری سہولیات سے لُطف اندوز ہوسکے۔ یوں تو بلوچستان پر بات کرتے ہوئے سب کے پر جلتے ہیں کہ فرشتے وہاں موجود ہیں میڈیا وہاں چند جگہوں سے آگے نہیں جا سکتا سب خبریں ایف سی، رینجرز یا پاک فوج کی جانب سے میسر ہوتی ہیں۔اُسکے سوا کوئی ذریعہ نہیں اور میڈیا آنکھ بند کر کے چلانے پر گامز ن ہے۔ بلوچستان کی بات کریں تو ستر سالہ ریاستی جبر ایک طرف تو دوسری طرف بلوچ سرداروں کی ہٹ دھرمیاں بھی ایک مسلمہ حقیقت ہیں کیونکہ ریاست نے بلوچستان کو اپنے اندر شامل کیا تھا اس لحاظ سے رریاست کو اپنا عمل دخل کرکے وہاں ترقی کے ...