"ہم سب یہاں کیوں ہیں "



ہم سب یہاں کیوں ہیں 
کیا ہیں کس وجہ سے 
ہمیں نہیں معلوم مگر 
ہمیں معلوم بِھی ہو تو 
کیسے ہم نےخود کو جاننا 
ہی کہاں ، پہچانا ہی کہاں 
ہم دلیل سے ثابت کریں 
تو کیسے وجود سے اپنے 
کہ سب محض ایک فکشن 
کی طرح ہیں جو ہیں بھی 
پل میں اور نہیں بھی ارے 
وہ کیسے کہ سکتے ہو بھلا تُم 
تم کو مُجھ سے مکالمہ کرنا پڑیگا 
اپنے وجود کا حال احوال بتانے کو 
اپنی دانش استعمال کرنی ہوگی 
لکھاری کو سمجھنا ہوگا تم کو 
مگر یہ سب کرتے تو مجھے 
ایک عرصہ لگے گا 
بس جب تُم خود کلامی کروگے 
تو خود سے آشنا ہوجاوگے 
اور پھر اپنے ہونے کی دلیل دوگے 
تُمھارے و میرے ہونے کی دلیل 
یا ہم سب کے ہونے کی دلیل 
بس اتنی ہے کہ وجود تسلیم ہو 
یہ میرے و تمھارے ہونے کی دلیل ہے 
اور نہ ہونے کی دلیل یہ کہ ہم سب 
مٹی میں مل جائینگے ہاں 
ہم سب رائیگاں ہوجائینگے 
یہی سچ ہے بس یہی حقیقت ہے 
یہ حقیقت زندگی کا رنگ ہے 
موت ہی ہے جس پر 
ہماری عقلیں دنگ ہیں 
محسن علی

Comments

Popular posts from this blog

"#Happy_Valentine_Day" 14 Feb 2019

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

Our Basic Problem