" تنہا"



میں اکیلا بھی ہوں 
اور تن تنہا بھی 
کمرے میں تنہا ہوں
کھانے پر تنہا ہوں 
محفل میں تنہا 
تصویروں میں بھی 
برسات کے دن ہوں 
یا کوئی بھی موسم 
میں بس تنہا ہوتا ہوں 
گرم دن ہوں یا پھر 
سردیوں کی چائے 
میں تنہا ہی لیتا ہوں 
اب کسی رشتے کی کمی 
نہیں تنگ کرتی مُجھے 
میں تنہا ہوتا ہوں 
بس ایک تُمھاری کمی 
محسوس ہوتی ہے 
مگر میں تنہا ہوتا ہوں 
رات اشک میں ڈوبی 
اور میں تنہا ہوتا ہوں 
ایک تنہائی ہوتی ہے 
میں بس تنہا ہوتا ہوں
محسن علی

Comments

Popular posts from this blog

"#Happy_Valentine_Day" 14 Feb 2019

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

Our Basic Problem