"میرے بعد"

دیکھو میرے بعد 
میرا فون نمبر 
میرے میسیجز 
میری آئی ڈی مٹادینا 
میرا خیال تذکرہ 
میرا نام سب مٹادینا 
میرے کمرے کے کاغذ 
میرا قلم اور چائے کی پیالی 
سب وہاں سے ہٹادینا 
ساتھ الماری میں نیلے کپڑے
دیوار پر نیلا رنگ 
یہ سب مٹادینا

تُم کو نیلا رنگ پسند ہے 
اسلئے وہ نیلا ریزر 
اور نیلی چادر بچھاتا تھا 
وہ بھی ہٹادینا 
میری انباکس چیٹ اور 
وآٹس ایپ میسیج مٹادینا 
بس ۔۔۔
تُم نیلے آسمان کے نیچے 
نیلے کپڑے پہنے ۔۔۔
خود کچھ سوچ کر یوہی 
پھر تُم مُسکرادینا 
اور مُجھے بُھلادینا

مُحسن علی

Comments

Popular posts from this blog

"#Happy_Valentine_Day" 14 Feb 2019

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

Our Basic Problem