"خوش"
میں اب تنہا ہوں
اور خوش ہوں
ہاں الُجھا ہوں
میں خوش ہوں
تُم ہو مُجھ میں
میں خوش ہوں
نہیں ملنا کسی سے
میں خوش ہوں
تُم نہیں پاس مگر
میں خوش ہوں
نہ ہےکوئی سوال
میں خوش ہوں
نہ دینا کوئی جواب
میں خوش ہوں
یار، دوست کیا احباب
اب پوچھتا نہیں
کوئی بھی حال
میں خوش ہوں
تُم ہی ہو ہر خیال
میں خوش ہوں
بس ایک ہی ہے ملال
نہیں ممکن وصل یار
میں خوش ہوں
تؐم کرتی ہو بیقرار
میں خوش ہوں
میرے قلم و الفاظ
میں خوش ہوں
ٹوٹے پھوٹے جذبات
میں خوش ہوں
مرتا ہوں میں
روز ہزار بار
میں خوش ہوں
محسن علی
Comments