"بلاعنوان"



میں ادھورا ہوں 
تُم تیسری جنس کو ادھورا کہتے ہو 
میں تنہا ہوں 
تُم اکیلے پن کی بات کرتے ہو 
میں مُردہ ہوں 
تُم مُردوں کو یاد رکھتے ہو 
میں محبت ہوں 
تُم محبت کی بات کرتے ہو 
میں زندوں کا نوحہ ہوں 
تُم مُردوں کو روتے ہو 
میں زندہ رہنے کی بات کرتا ہوں 
تُم زندہ کو مارنے کا کہتے ہو 
میں جُرم کو قتل کرنا چاہتا ہوں 
تُم مُجرم کو مارنے کا کہتے ہو 
میں ادب برائے معاشرے کا قائل ہوں 
تُم ادب برائے ادب تک محدود ہو 
میں رقص کناں ہوناچاہتا ہوں 
تُم موسیقی کو گناہ کہتے ہو 
میں زنجیر میں بھی آزادی کہتا ہوں 
تُم آزاد ہوکر بھی قیدی ہو 
میں انسانوں کی بات کرتا ہوں 
تُم مذاہب کے لئے لڑتے ہو 
میں محبت و نور کی بات کرتا ہوں
تُم کُفر فتوے لگاتے ہو 
میں سب تہوار بنانے کا کہتا ہوں 
تُم مسلمان ہندو عیسائی تک محدود کرتے ہو 
میں رنگ بکھیرنا چاہتا ہوں 
تُم ماتم و گریہ کی بات کرتے ہو 
میں انسان کی بقاء کی بات کرتا ہوں 
تُم شہادت و وطن کی بات کرتے ہو 
میں عشق پیار و محبت کہتا ہوں 
تُم بس انکے نام لیتے ہو 
میں فقط رائے رکھتا ہوں 
تُم فیصلے کرتے ہو 
میں قندیل و مشعال زندہ چاہتا ہوں 
تُم شمعیں بُجھانے کی بات کرتے ہو
مُحسن علی
Dedicate to more than Legend

Comments

Popular posts from this blog

Gureza

کہانی قسط نمبرچار

"Write Your own"