"میرا جی "
میرا جی کرتا ہے جہاں وہ بِیٹھے اُٹھے لیٹے وہ سب جگہیں محفوظ کرلوں ، وہ جو چلے تو قدموں کی دھول محفوظ کرلوں ، اُسکے ٹوٹے بال اپنے پاس رکھ لوں ، جب وہ مُسکرائے وہ لمحہ پاس رکھ لوں ، جب وہ بولے اُسکے ہر لفظ کو بوسہ دوں ، جب وہ سانس لے تو اُس فضاء کو محسوس کروں ، جب وہ بال بنائے گیلے پانی کی چھینٹیں رکھ لوں ، جب وہ سوئے اُسکے خراٹوں اور سانسوں کو محفوظ کرلوں محسوس کروں ، جب وہ غصہ سے دیکھے اُس کی پلک وں پر بوسہ دوں ، جب وہ نفرت سے دیکھے تو سینے سے لگالوں ، جی کرتا ہے اُس کا ہر پل کیمرے کی وڈیوں میں محفوظ جیسے ہوتا ہے اپنی آنکھوں میں محفوظ کرلوں ، جب خُدا کے پاس جاوں تو کہوں میری کُل عبادت و نیکی یہی تھی دُنیا میں بس مُجھے اسکی بندگی کرنے دو ...