"چھا لگتا ہے"


اچھا لگتا ہے
 سب کو 
نہ جانے کیوں 
مُجھے قتل کرنا 
اجنبی ہوں تو خاموشی 
نہیں مارتی مُجھے پھر 
مگر جب تعلق بنا کر 
خاموشی اوڑھ لیتا ہے 
کوئی تو مُجھے قتل کرتا ہے 
جب کوئی بات کرتے کرتے 
کہیں دور ہوجاتا ہے مُجھ سے 
پاس ہوکر بھی تو یوں 
مُجھے قتل کرتا ہے 
سب جانتے ہیں یہ سچ 
خاموشی مارتی ہے مجھ کو 
پھر بھی قتل کرتے ہیں 
خاموشی کھینچتی ہے مُجھے 
اُس جانب اور وہ نہیں چاہتی 
یہ بات مُجھے قتل کرتی ہے 
لوگ مخاطب ہو کر جب یوہی 
چُپ ہوجاتے ہیں تو 
مُجھے قتل کرتے ہیں ۔۔۔
محسن علی

Comments

Popular posts from this blog

"#Happy_Valentine_Day" 14 Feb 2019

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

Our Basic Problem