"ممکن ہو "


ممکن ہو تو کبھی 
اپنے جذبات کا اظہار کردینا 
ممکن ہو تو کبھی 
الفاظ کو زیر قلم کردینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
خیالوں کو کاغذ پر رقم کردینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
میرا خیال کرلینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
اپنے فیصلے کو ذرا جانچ پڑتال کرلینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
مُجھ سے پیار کرلینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
چاہت کا اقرار کرلینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
جو نفرت ہو تو اُسکا اظہار کردینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
ہمیں دل سے باہر نکال کردینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
ہمیں حق سے پیار کرلینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
ہمارے کھونے پر ملال کرلینا 
مُمکن ہو تو کبھی 
ہمارے ساتھ چل لینا 

محسن علی

Comments

Popular posts from this blog

"#Happy_Valentine_Day" 14 Feb 2019

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

Our Basic Problem