"میرا جی "


میرا جی کرتا ہے
 جہاں وہ بِیٹھے
 اُٹھے لیٹے وہ
 سب جگہیں محفوظ کرلوں ،
 وہ جو چلے 
تو قدموں کی دھول
 محفوظ کرلوں ،
 اُسکے ٹوٹے بال
 اپنے پاس رکھ لوں ، 
جب وہ مُسکرائے 
وہ لمحہ پاس رکھ لوں ، 
جب وہ بولے
 اُسکے ہر لفظ کو بوسہ دوں ، 
جب وہ سانس لے
 تو اُس فضاء کو محسوس کروں ،
 جب وہ بال بنائے 
گیلے پانی کی چھینٹیں رکھ لوں ،
 جب وہ سوئے
 اُسکے خراٹوں 
اور سانسوں کو محفوظ کرلوں 
محسوس کروں ،
 جب وہ غصہ سے دیکھے
 اُس کی پلکوں پر بوسہ دوں ، 
جب وہ نفرت سے دیکھے 
تو سینے سے لگالوں ،
 جی کرتا ہے 
اُس کا ہر پل 
کیمرے کی وڈیوں میں 
محفوظ جیسے ہوتا ہے
 اپنی آنکھوں میں محفوظ کرلوں ،
 جب خُدا کے پاس جاوں
 تو کہوں میری کُل عبادت
 و نیکی یہی تھی
 دُنیا میں بس مُجھے 
اسکی بندگی کرنے دو
 اسکو خوش رکھنے دو 
مگر اس سے جُدا نہ کرو ،
 جنت دوزخ کا نہیں معلوم 
مُجھے کچھ بس اتنا جانتا ہوں
 اس سے جُدا نہ کرو
 جب تک تُم نے مجھے
 زندہ رکھنا ہے
 یہ ستم نہ کرنا 
تو خُدا ہے 
خُدائی کا واسطہ ۔
۔بس مجُھے
 اس سے جُدا نہ کرنا 
۔۔کیونکہ میں اس کو جیتا ہوں ۔
محسن علی 

Comments

Popular posts from this blog

"#Happy_Valentine_Day" 14 Feb 2019

Chief Of Army Statement A Clear message..(2012)

Our Basic Problem