عمران خان کے نام کُھلا خط
کُھلا خط ! عمران خان صاحب سلام مہاتما عمران خان نیازی صاحب آپ الیکشن جیت گئے بائیس سالہ جدوجہد کے بعد مبارکباد مانتا ہوں ہر الیکشن سلیکشن ہی ہوتے ہیں ہمارا مزاج نہیں فری اینڈ فئیر پر مُلک گنوانا پڑا تھا ۔ آپ کی تقریر سُنی دل خوش ہوا مگر ایک طرف سب کے برابری کے حقوق کی آج کی مثال ایک طرف مدینے کی ریاست ۔ سوالات : کیا مسلمان کو کافر ہونے پر قتل کیا جائیگا یا بخش دیا جائیگا "میثاق مدینہ قانون" تحت کیا جزیہ لیا جائیگا کافروں سے زکوة و دیگر ٹیکس نہیں ہونگیں ؟ کیا اسٹیٹ بینک پاکستان سے سود کا خاتمہ ہوجائیگا ۔ مسلمان حضرات صرف شرعی زکوة وغیرہ ہی ادا کرینگے ؟ کیا صرف سید زادیاں ہی پردے کی مُستحق ٹہرینگیں ؟ کیا لونڈیاں و غلام رکھنے کی اجازت ہوگی ؟ کیا اسلامی قانون کے تحت خود کو سزا دلوائینگے کوڑوں کی بعد میں دیگر سیاسی و عسکری لیڈران کو ؟ کیا یہودی عیسائی سے مسلمان تعلیم سیکھ سکیں گے بغیر تذلیل کئے اداروں میں اُنکی ؟ کیا فقیری کرنے کی سخت ممانعت ہوگی ؟ خیر یہ سب سوالات تھے کسی کا بھی جواب دے دیں ہوسکے تو میرے مُطالبات بطور پاکستانی شہری مُلحدوں ، احمدیوں و دیگر تمام اکائیوں ...